بیرسٹر ظفر اللہ خان نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر


لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) بیرسٹر ظفر اللہ خان کو پنجاب کا نیا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔بیرسٹر ظفر اللہ خان کو امجد پرویز کی جگہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا ہے، جبکہ امجد پرویز کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔بیرسٹر ظفر اللہ خان اس سے قبل سیکرٹری قانون پنجاب کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔