مختلف علاقوں میں حفاظتی بند ٹوٹ گئے،2نوجوان پانی میں ڈوب کرجاں بحق

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)فیروزوالا کےعلاقہ پٹھان کالونی کے قریب نالہ بھیڑ میں طغیانی سے نالے کا بند ٹوٹ گیا۔پٹھان کالونی سمیت مختلف آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا۔ نقل مکانی کرتے ہوئے دو نوجوان پانی میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے۔فیروزوالا نالہ بھیڑ کا بند ٹوٹنے سے پٹھان کالونی اور ملحقہ آبادیاں زیرآب آگئی۔ پٹھان کالونی میں دولڑکے نعمان اور برہان بعمر 14سے15سال پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔رحیم یارخان میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نجی بند جمہ واہ میں شگاف پڑگیا، شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کے بہاؤسے 5مواضعات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی، صورتحال مانیٹرکی جارہی ہے، دریائےسندھ میں پانی کا بہاؤ3لاکھ کیوسک ہے،نچلے درجے کے سیلاب سے خطرہ نہیں۔



