صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ پرشرجیل میمن کی میزبانی میں کیک کاٹاگیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کی۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں، وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور پارٹی عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فریال تالپور، شرجیل انعام میمن اور دیگر معزز شرکاء نے صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن، سندھ کے صدر نثار کھہڑو، صوبائی وزراء ضیاء الحسن لنجار، مکیش کمار چاولہ، سعید غنی، ذوالفقار شاہ، اکرام اللہ دھاریجو، جام خان شورو، سردار شاہ، بابل خان بھیو اور ریاض شاہ شیرازی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
قاسم سراج سومرو، آغاز رفیع اللہ، عبدالقادر پٹیل، امداد پتافی، صلاح الدین جونیجو، عاجز دھامراہ، ممتاز چانگ، علی احمد جان، سینیٹر روبینہ خالد اور سینیٹر ندیم بھٹو سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران صدر آصف علی زرداری کی صحت، درازیٔ عمر،قومی سلامتی، جمہوریت کے استحکام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو پاکستان میں جمہوریت کے فروغ، آئین کی بالادستی، وفاق کی مضبوطی اور قومی مفاہمت کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
فریال تالپور نے کہا
18ویں آئینی ترمیم، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)، نیشنل فنانس کمیشن (NFC)، خیبر پختونخوا کو نام دینا اور گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دینا صدر آصف علی زرداری کے تاریخی اور شاندار کارنامے ہیں
فریال تالپور کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت، تدبر اور دور اندیش قیادت نے ملک کو کئی اہم قومی چیلنجز سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مزید آگے بڑھاتی رہے گی۔



