بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں ٹرتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کا مطالبہ، عوام سے تیر پر مہر لگانے کی اپیل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے موجودہ حالات کے تناظر میں ایک بار پھر آزاد ٹرتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس تجویز کو طویل عرصے سے پیش کر رہے ہیں، تاہم اب تک اس پر کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔

آزاد کشمیر کے عوام کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ "میرپور والو! مجھے آپ کی مدد چاہیے” اور اس مقصد کے لیے عوامی حمایت ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام سے کشمیری عوام کو روزمرہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی، ہر شکایت کو سنا جائے گا اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ انصاف، مفاہمت اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے ایسے آزاد کمیشن کا قیام ضروری ہے تاکہ عوام کے مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے 27 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیں۔

مزید خبریں

Back to top button