امریکی فوج کیساتھ ممکنہ زمینی جنگ میں مقابلےکے منتظر ہیں،ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے سینئرکمانڈر  بریگیڈیئر جنرل محمد جعفر اسدی نے کہا ہےکہ اگر امریکا نے زمینی حملہ کیا تو ایرانی افواج امریکی فوجیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور ان کا انتظار کر رہے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل اسدی نےکہا کہ دشمن کے ساتھ ہماری جنگ ایک طویل اور مسلسل جنگ ہے، جو ختم ہونے والی نہیں۔

بریگیڈیئر جنرل اسدی نےکہا کہ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ امریکی فوج میدان جنگ میں ہمارے سامنے آئے تاکہ ہم  ان کا براہ راست مقابلہ کرسکیں۔

مزید خبریں

Back to top button