لاہور میں سوئی گیس بحران، ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، شہری پریشان

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) سوئی گیس کی مسلسل قلت اور کم پریشر کے باعث لاہور میں ایل پی جی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری نرخوں کے بجائے بلیک میں فروخت کی جا رہی ہے۔ سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں ایل پی جی 370 سے 410 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

چند ہی روز کے دوران ایل پی جی کی قیمت 330 روپے فی کلو سے بڑھ کر 370 سے 410 روپے فی کلو تک جا پہنچی، جس سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کے کم پریشر کے باعث وہ ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، مگر اس کی بے تحاشا قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے اور ذخیرہ اندوزی و منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button