کیلیفورنیا کے آسمان پر بادلوں کا حیرت انگیز منظر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سانتا کروز(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی شہر سانتا کروز کے آسمان پر بادلوں کا ایک منفرد اور دلکش منظر دیکھنے میں آیا، جس نے شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے منگل کی شام غروبِ آفتاب کے وقت آسمان پر گہرے سیاہ اور سفید بادل اس انداز میں نمودار ہوئے کہ وہ سمندر کی لہروں کی مانند دکھائی دے رہے تھے۔

اس حسین منظر کو مزید دلکش اس وقت بنا دیا جب سورج کی سنہری کرنیں بادلوں پر پڑیں، جس سے آسمان ایک قدرتی شاہکار کا منظر پیش کرنے لگا۔

ساحل پر موجود متعدد افراد نے اس نایاب منظر کو اپنے موبائل فونز اور کیمروں میں محفوظ کیا، جبکہ ایک خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور لاکھوں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ماہرین کے مطابق سورج کی روشنی، سمندری نمی اور بادلوں کی مخصوص تہہ بندی بعض اوقات ایسے منفرد اور مسحور کن مناظر پیدا کرتی ہے، جو قدرتی حسن کا شاندار نمونہ ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button