سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے ہو گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز نمایاں کمی کے بعد آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 297 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 53 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 50 ڈالر رہ گئی تھی، جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر آ گیا تھا۔
اسی روز 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ فی تولہ چاندی 61 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 309 روپے پر آ گئی تھی۔



