مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، کم از کم 48 فلسطینی گرفتار

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے کم از کم 48 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

فلسطین کے سرکاری ریڈیو کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے مغرب میں واقع طیل قصبے میں جاری آپریشن کے دوران 40 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے قصبے میں ایک رہائشی مکان پر قبضہ کر کے اسے عارضی فیلڈ تفتیشی مرکز میں تبدیل کر دیا، جبکہ علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی اور درجنوں افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔

یہ کارروائیاں ایک روز بعد سامنے آئی ہیں، جب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی دیہات میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button