سعودی سفیر کی حوثیوں پر تنقید، صنعا ایئرپورٹ سے پروازیں روکنے کا فیصلہ غیر ضروری قرار

صنعا(ویب ڈیسک) یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعید الجابر نے کہا ہے کہ حوثیوں نے کمزور اور غیر منطقی بہانوں کی بنیاد پر صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پروازیں معطل کیں، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنے بیان میں سعودی سفیر نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن محض نعروں یا سیاسی ٹال مٹول سے ممکن نہیں، بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اور عوامی مفادات کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

محمد بن سعید الجابر کا کہنا تھا کہ یمن کے قومی مفادات کو مقدم رکھنے سے ہی ملک میں امن اور استحکام قائم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تشدد، غلامی اور بیرونی ایجنڈوں کا خاتمہ ہی یمن میں دیرپا امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔

سعودی سفیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یمن کے عوام کی فلاح اور خطے کے استحکام کے لیے تمام فریقین کو ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button