پی آئی اے کی لاٹری نکل آئی،برطانیہ نے راستہ کھول دیا،اب ہوگی لاہور سے ڈائریکٹ فلیٹ
قومی ایئر لائن کی 5سال کی محنت رنگ لے آئی

پی آئی اے کی لاٹری نکل آئی،برطانیہ نے راستہ کھول دیا،اب ہوگی لاہور سے ڈائریکٹ فلیٹ،موجیں ہی موجیں لگ گئیں۔قومی ائیر لائن کو برطانیہ کیلئے مسافر بردار اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔
پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور قومی ائیر لائن کو تھرڈ کنٹری آپریٹرکی منظوری حاصل ہو گئی ہے۔
پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا
ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کیا گیا اور قومی ائیر لائن کو 5 سال کیلئے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔پی آئی اے کو جامع اور ہمہ جہتی منظوری دی گئی جس سے پی آئی اے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گا اور ناصرف مسافر بلکہ کارگو بھی لے کر جائے گا۔



