نواز شریف اور مریم نواز سے بھارتی صحافی کی ملاقات

لاہور: بھارتی صحافی برکھا دت نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔برکھا دت نے لاہور میں سابق ویراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں دیگر ممالک کے وفود کے پاکستان پہنچنے کے بعد چینی وزیراعظم بھی آج اسلام آباد پہنچ گئے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی کوریج کی غرض سے کئی ممالک کے میڈیا کے نمائندے پاکستان آئیں گے۔قبل ازیں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ پاکستان کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان شیڈول کیا گیا ہے۔



