مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا یواین امدادی ایجنسی کے دفتر پر حملہ،عملے کو گرفتار کرلیا

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (انروا) کے مشرقی یروشلم میں واقع دفتر پر دھاوا بول دیا۔
اس موقع پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس شیلنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا اور عملے کو حراست میں لے لیا۔
ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی چھاپوں، گرفتاریوں اور گھروں کو گرانے کی اسرائیلی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ نابلس، جنین، سمیت مختلف علاقوں میں120 سے زائد فلسطینی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
فلسطینی دیہات پر یہودی قابضین نے حملے کرنے کے علاوہ مساجد کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش کی۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
دریں اثنا متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیلی قابضین کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔



