عمران خان کی خیبرپختونخوا حکومت کو کوہستان اسکینڈل پر فوری وضاحت دینے کی ہدایت

گزشتہ روز ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی تفصیلات

پشاور (ویب ڈیسک): بانی تحریک انصاف عمران خان اور خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو کوہستان اسکینڈل پر فوری وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ کوہستان اسکینڈل پر حکومت خیبرپختونخوا کا مؤقف واضح کیا جائے تاکہ عوام کو اصل حقائق معلوم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکینڈل پرانے وقت کا ہے لیکن اس کی وجہ سے موجودہ حکومت پر کرپشن کا الزام لگ رہا ہے، جس سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اصل ذمہ داروں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو بلین ٹری سونامی منصوبے کو دوبارہ مؤثر بنانے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

دوسری جانب بیرسٹر سیف نے تصدیق کی کہ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے اہم حکومتی اور انتظامی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button