طالبعلم45کروڑ کا "کیلا” کھا گیا

سیئول: ایک عجیب و غریب واقعے میں دیوار پر لگا ایک قیمتی آرٹ کے نمونے کو بھوکے طالبعلم نےکھالیا ہے۔جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں یہ واقعہ پیش آیا جب اطالوی فنکار موریزیو کیٹے لِن نے ایک پکا ہوا کیلا دیوار پر ٹیپ سے چپکا کر اس فن پارے کو ’ کامیڈیئن‘ کا نام دیا تھا۔ اس کی مالیت ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر بتائی جارہی ہے جو پاکستانی کرنسی میں 45 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔کیٹے لِن معروف فنکار ہیں جن کی تخلیق کو لیئم میوزیئم آف آرٹ کی ایک دیوار پر چسپاں کیا گیا تھا۔ اتنے میں جامعہ سیئول کے طالبعلم نوہ ہوئن سُو نے اسے بہت اطمینان سے ٹیپ ہٹا کر کیلا اٹھایا اور چھیل کر کھالیا۔ اس عمل میں انہیں چند منٹ لگے اور دیگر ناظرین انہیں حیرت سے تکنے لگے۔کیلا کھانے کے بعد اس نے ٹیپ کو دوبارہ دیوار پر لگادیا۔ جس کے بعد میوزیئم کی انتظامیہ نے خالی جگہ پر دوسرا کیلا لگادیا۔ انتظامیہ نے جب طالبعلم سے اس عمل کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ وہ ’بھوکا تھا۔



