دیپال پور:کسان سے رشوت لینے والے پٹواری کو معطل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)گاؤں اروڑا جاگیر کے کسان عبد الغفار کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور نے بصیر پور کے پٹواری محمد اعظم کو ونڈا جات کی تقسیم درست کرنےکاحکم دیاپٹواری نے درستگی کیلئے سات سالوں سے اراضی قابض و مالک سے دو لاکھ روپے رشوت وصول کرکے بھی اراضی کی تقسیم غلط کردی جس پر کسان رشوت کے ویڈیو ثبوت لیکر تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ پہنچ گیاپٹواری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور نے بھی مقدمہ کی بنیاد پر راشی پٹواری کو معطل کردیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button