جنرل فیض حمید کا معاملہ ISIکےسپرد

لاہور (یوٹیوب)کورٹ مارشل کی کارروائی کا سامنا کرنے والے پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے انکوائری اگلے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور یہ اگلا مرحلہ آئی ایس آئی کی تفتیش ہے۔ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے متعلق یہ دعویٰ سینئر صحافی عمران شفقت نے اپنے تازہ وی لاگ میں کیا ہے۔اپنے وی لاگ میں عمران شفقت کا مزید کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کے خلاف کارروائی کا آغاز ایس آئی بی سے ہوا اور اب ایس آئی بی کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد جنرل فیض حمید سے تفتیش کا معاملہ آئی ایس آئی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔



