بشریٰ بی بی کے بیٹے کی فائرنگ سے ملازم زخمی، گرفتار کر لیا گیا

واقعہ کام میں مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا

پاکپتن (ویب ڈیسک): سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے ملازم کو زخمی کر دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کام میں مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا، جہاں موسیٰ مانیکا نے غصے میں آکر اپنے ملازم علی بہادر پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) پاکپتن جاوید اقبال کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ زخمی ملازم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کی مکمل رپورٹ جلد مرتب کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button