بجلی سستی ہونے کا امکان

حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ریلیف کی نوید، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرائی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں کمی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکٹرک سمیت تمام سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) پر ہوگا، اور اگر یہ کمی منظور ہو گئی تو ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں صارفین کو مزید 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا اضافی ریلیف بھی مل سکتا ہے۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو عوامی سماعت کرے گا، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو اس سے مہنگائی کے مارے عوام کو جزوی ریلیف ملنے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا یہ فیصلہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں اور بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button