ایران کیساتھ جنگ بندی کا معاہدہ فوری ہونے کا امکان نہیں، وائٹ ہاؤس عہدیدار

واشنگٹن(ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدہ فوری طور پر ہونے کا امکان نہیں، کیونکہ ایرانی قیادت کی منظوری میں مزید کئی روز لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کار معاہدے کے بنیادی اصولوں پر متفق ہوچکے ہیں جبکہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی معاہدے کے خدوخال کی منظوری دے دی ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ “معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں ہوا، لیکن ایران سے متعلق اچھی خبر ہی آئے گی، میں بری ڈیل نہیں کرتا۔”

مزید خبریں

Back to top button