ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سرکاری طور پرجنازے کیلئے تیاری شروع

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سرکاری طور پرجنازے کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سرکاری طور پر جنازے کا تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ابھی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بعد لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اٹ فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ جنازے کی تقریب جنگی اور سیکورٹی صورتحال کے باعث مؤخر کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button