ڈیزل مہنگا ہونے پر ریلوے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

پاکستان ریلوے کے نظام میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے

لاہور (ویب ڈیسک): ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اور فریٹ ٹرینوں میں کوئلہ و کھاد کے کرایوں میں بالترتیب 3 اور 2 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کے باعث محکمے پر یومیہ 39 لاکھ 86 ہزار 500 روپے جبکہ ماہانہ 11 کروڑ 95 لاکھ روپے کا مالی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ریلوے کے نظام میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے، جس کے باعث ڈیزل کی قیمت میں معمولی تبدیلی بھی آپریشنل اخراجات کو براہِ راست متاثر کرتی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافے کے باعث ناگزیر ہو چکا تھا تاکہ نظام کی مالیاتی پائیداری کو برقرار رکھا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button