امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متوقع دورہ پاکستان، تیاریاں شروع
تیاریوں کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 ستمبر کو بھارت میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ بھارت سے واپسی پر چند گھنٹوں کے لیے پاکستان آئیں گے، ان کے قیام کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
اس حوالے سے سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چند گھنٹوں کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سفارتی حلقوں میں اس ممکنہ دورے کو پاک-امریکہ تعلقات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے سلسلے میں متعلقہ ادارے متحرک ہو چکے ہیں۔



