فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی فلم ’زومبیڈ‘ کی پروموشن نے دھوم مچادی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے ایک شاپنگ مال میں فلم ‘زومبیڈ’ کی پروموشن کی گئی، جہاں اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر سپر اسٹار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ‘زومبیڈ’ پاکستان کی فلم ہے، اس میں سندھی ، پنجابی، پشتون، ہر طرح کا زومبی ملے گا۔
ادھر نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں اداکارہ مہوش حیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیسی زومبیز گوروں سے زیادہ تیز ہیں اور آواز سن کر آجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی یہ فلم 27 مئی کو عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔



