وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کمپلینٹ سیل کا دورہ،مسائل کے فوری حل کی ہدایت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ ہاؤس کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فون پر شہریوں کی شکایات سنی۔ وزیر داخلہ نے تمام شکایات غور سے سنیں اور انہیں متعلقہ محکموں تک فوری طور پر پہنچانے کی ہدایت دی۔
ضیاء الحسن لنجار نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کیے کہ شہریوں کے مسائل پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور حکومت سندھ کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہے۔



