یومِ تکبیر: مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو مبارکباد، ایٹمی طاقت بننا قومی عزم کی علامت قرار

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) یومِ تکبیر کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر مسلح افواج کے سربراہان نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے 28 مئی 1998ء کو پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنہری باب قرار دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ اور نیول چیف نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کے اُس تاریخی کارنامے کی یاد دلاتا ہے جب ملک ایک مضبوط ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا کے سامنے ابھرا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن بحال کیا، جبکہ یہ عظیم سنگ میل قومی اتحاد، استقامت اور ملکی خودمختاری کی روشن علامت بن گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یومِ تکبیر علاقائی سالمیت، قومی وقار اور دفاعِ وطن کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے۔ یہ تاریخی کامیابی مدبر قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز اور مسلح افواج کی انتھک قربانیوں اور غیرمعمولی خدمات کا نتیجہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی ایٹمی صلاحیت قوم کے محفوظ اور مضبوط مستقبل کی ضمانت ہے جبکہ پاک افواج ہر خطرے کے مقابلے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button