اوکاڑہ میں یومِ استحصالِ کشمیر پر ڈپٹی کمشنرکی قیادت میں عظیم الشان ریلی، کشمیریوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی سی آفس میں پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد کرام ملک نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس کے بعد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کی۔ ریلی میں لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر، صدر بار فاروق اشرف، ضلعی انتظامیہ، دیگر محکموں کے افسران، تاجران، صحافیوں، سول سوسائٹی اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سیاہ دن ہے۔ گزشتہ سات سالوں سے بھارت نے کشمیریوں کے انسانی بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا ظالمانہ اقدام بھارتی اقدام کشمیریوں کی شناخت پر حملہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ کشمیریوں کے غصب شدہ حقوق کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  جلوسوں اور ریلیوں کے زریعے  کشمیر سے بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے آواز بلند کی جا رہی ہے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ بھارتی مظالم کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔ نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کامیاب ہوگی اور شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا۔ جلد کشمیر میں آزادی کا نیا سورج طلوع ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button