یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں65اموات کی تصدیق

صنعا(جانوڈاٹ پی کے)یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی جنگجوؤں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہے۔یمنی حکام کے مطابق دو روز سے جاری لڑائی میں 15 یمنی اہلکار اور 50 سے زائد حوثی مارے جاچکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں نے یمنی فوج کی پوسٹوں پر کچھ دیر کیلئے قبضہ بھی کیا تاہم یمنی فوج جوابی کارروائی میں فوجی پوزیشنزکا کنٹرول واپس لینے میں کامیاب ہوئی۔ حوثی حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔



