مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران 15 سالہ فلسطینی بچہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 15 سالہ امیر احمد جواد جابر کو سر اور سینے میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

یہ واقعہ مغربی کنارے کے شہر البیرہ کے علاقے ام الشریط میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران پیش آیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مغربی کنارے میں تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب تک اسرائیلی فوجیوں یا آبادکاروں کے ہاتھوں کم از کم 1085 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں عام شہری اور مزاحمت کار دونوں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف سال 2026 کے دوران ہی 71 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button