ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا وزیر آبادکا دورہ،مختلف تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

وزیرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمدنے وزیر آباد کا دورہ کیا ہے۔قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات کا بھی وزٹ کیا۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ کے ہمراہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ کیااور وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔سکول انتظامیہ نے انہیں جاری کاموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ نشاندہی شدہ مسائل پر بھرپور کام جاری ہے

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ یہ خوبصورت سکول وزیر آبادکی عوام کیلئے تحفہ ہے جس پر جلد کام مکمل ہو جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا دورہ کیا اور سبزہ زار کو خوبصورت بنانے کےلئے اقدامات کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہماری اولین ترجیح عوامی خدمت ہونی چاہیے۔

 

مزید خبریں

Back to top button