چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو کے گھر آمد،فیملی سے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں وٹو ہاؤس آمد،سابق وزیراعلی مرحوم میاں منظور وٹو کے انتقال پر ان کی بیوہ پروین بیگم سے تعزیت کی،

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں معظم جہانزیب وٹو، میاں خرم جہانگیر وٹو اور میاں ذیشان منظور وٹو سے اظہار افسوس کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی کے سابق اسپیکر میاں منظور وٹو کے انتقال پر ان کی صاحبزادیوں روبینہ شاہین وٹو، جہاں آراء وٹو، آمنہ قصوری، تبانہ شہزاد علی اور عائشہ منظور وٹو سے بھی رنج و غم کا اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی پنجاب کے سابق صدر میاں منظور وٹو کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبرِ جمیل کی دعا

لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ اور پی پی پی لاہور کے صدر فیصل میر نے بھی سوگواران سے تعزیت کی۔

دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری معروف سماجی و کاروباری شخصیت نواب شہزاد علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کررہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے نواب شہزاد علی خان کو ان کی صاحبزادی کی منگنی کی رسم کی مبارک دی۔

مزید خبریں

Back to top button