کمشنر احمد عثمان جاوید اور ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج کی محبوب عالم چوک آمد،شہریوں میں ویسٹ بیگزتقسیم کیے

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )کمشنر احمد عثمان جاوید اور ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج کی محبوب عالم چوک آمد،شہریوں میں ویسٹ بیگزتقسیم کیے۔ اس موقع پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ صفائی مہم کا افتتاح کر دیا۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب چوہدری عبدالجبار گجر اور اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اس بار وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صفائی ستھرائی کے زیادہ انتظامات کیے جائیں گے۔ تمام افسران عید پر فیلڈ میں متحرک نظر آئیں گے۔ عوام صفائی ٹیموں سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ گلیوں اور نہروں میں ہرگز نہ پھینکیں۔ آلائشیں ویسٹ بیگز میں ڈال کر گھر کے باہر رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب کا عملہ انہیں اٹھا کر لے جائے گا۔ لوگ کہیں بھی آلائشیں دیکھیں تو ہیلپ لائن پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عید پر صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر صفائی کے مثالی اقدامات کیے جائیں گے۔ ویسٹ بیگز کی تقسیم سے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن میں آسانی کے لیے تحصیل اوکاڑہ میں 11 ڈمپنگ سائٹس بنائی جائیں گی۔شہری قربانی کا فضلہ ویسٹ بیگز میں ڈالیں تاکہ تعفن نہ پھیلے



