نیتن یاہو نے کلنٹن، اوباما، بش اور بائیڈن سے ایران پر حملے کی درخواستیں کیں، سابق وائٹ ہاؤس چیف

واشنگٹن(ویب ڈیسک) سابق وائٹ ہاؤس چیف راہم ایمینوئل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بل کلنٹن، باراک اوباما، جارج بش اور جو بائیڈن سمیت ہر صدر سے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی درخواستیں کی تھیں۔

سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف راہم ایمینوئل کے مطابق ہر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کی درخواست پر ایران کے خلاف جنگ کے خطرات کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ یہ امریکی قومی مفاد میں نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  نیتن یاہو کی درخواستوں پر تمام صدور نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انکار کردیا لہٰذا اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرانا امریکی صدر کی آئینی ذمہ داری سے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا نظام یہ ہے کہ صدر منتخب ہوتا ہے، بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھاتا ہے اور کمانڈر ان چیف بنتا ہے، فوجیوں کی جانوں کا فیصلہ وہی کرتا ہے، اب 2 بچوں کے باپ، جن کے7 ماہ کے جڑواں بچے ہیں، کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھیں گے، ان کے گھر میں ایک کرسی ہمیشہ خالی رہے گی۔

راہم ایمینوئل نے مزید کہا یہ فیصلہ صدر کا ہے، کسی اور کو مورد الزام ٹھہرانا بے معنی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button