امریکا ایران کشیدگی کے بعد عالمی منڈیاں متحرک، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

نیو یارک (ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کے آخر میں ہونے والی تازہ فوجی کارروائیوں کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں ایک موقع پر 1.6 فیصد تک کمی آئی، جس کے بعد سونا تقریباً 4 ہزار 50 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔ گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں 1.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کی صورتحال بدستور غیر یقینی ہے۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو "غیر معینہ مدت تک بند” کرنے کے دعوے کے بعد امریکا نے اس بیان کی تردید کر دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ایک مال بردار بحری جہاز پر حملے کے جواب میں امریکی افواج نے ایک ہفتے کے دوران چوتھی بار ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس سے عالمی مہنگائی میں مزید اضافہ اور مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button