امریکی قونصلیٹ پشاور باضابطہ طورپربند کر دیا گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور بند کردیا گیا، خیبر پختونخوا کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے خیبر پختونخوا یونٹ  کو منتقل کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکن قونصلیٹ پشاور بند کرنے کا اعلان 5 مئی کو کیا گیا تھا اور اب لگ بھگ ڈیڑھ ماہ کے بعد فیصلے پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے امریکن قونصلیٹ پشاور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا گیا ہے کہ پشاور قونصلیٹ بند کردیا گیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہےکہ پشاور قونصلیٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی غیر فعال کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button