سینٹ کام کابندرعباس نیول بیس میں سب میرین اور بندرگاہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے اتوار کے روز ایران میں ایک سب میرین اور شِپ مینٹیننس فیسیلیٹی پر حملہ کیا ہے۔

سینٹرل کمانڈ کی جانب سے پیر کے روز کی جانے والی ایک ٹویٹ میں حملے کی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔

ویڈیو کے ساتھ بتایا گیا کہ گزشتہ روز متعدد ایک طرفہ اٹیک سرفیس ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے ایران میں ایک سب میرین اور شِپ مینٹیننس فیسیلیٹی پر کامیاب حملہ کیا ہے۔

سینٹ کام نے بتایا کہ تین کورسیئر اَن مینڈ سرفیس ویسلز نے بندر عباس نیول بیس میں پورٹ کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ رات کے حملوں نے ایران کی کمرشل جہازوں پر حملہ جاری رکھنے کی صلاحیت کم کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button