امریکا ایران معاہدے کے بعد برطانیہ نے یواے ای کی غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت واپس لے لی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران معاہدے کے بعد برطانیہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

برطانیہ نے دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے لیے ٹریول ایڈوائزری اپڈیٹ کر دی ہے جس میں برطانوی وزارت خارجہ نے غیر ضروری سفر سےگریز کی ہدایت واپس لے لی۔

نئی گائیڈ لائن کے مطابق برطانوی شہری معمول کے مطابق دبئی کا سفر کر سکتے ہیں۔

یہ اپ ڈیٹ مشرق وسطیٰ میں تنازعات سے متعلق امریکہ اور ایران کی طرف سے اعلان کردہ مفاہمت کی یادداشت کے بعد آئی ہے۔

یو کے حکومت نے یو اے ای کا سفر کرنے والے یا اس میں رہنے والے برطانوی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پیش رفت کی نگرانی جاری رکھیں، مقامی اتھارٹی کی رہنمائی پر عمل کریں اور سفری منصوبوں کا جائزہ لیں۔

اپ ڈیٹ سے پہلے، برطانیہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد متحدہ عرب امارات کے تمام ضروری سفر کے خلاف مشورہ دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button