وینزویلا کے زلزلے میں 10 ہزار اموات کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)اقوام متحدہ حکام نے وینزویلا میں زلزلے سے 10 ہزار اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کاراکس میں موجود اقوام متحدہ عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دو زلزلوں سے ڈھائی ہزار عمارتیں متاثر اور منہدم ہوئیں۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ دونوں زلزلوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
یو این عہدیدار نے کہا کہ ہم 10 ہزار لاشوں کے لیے تھیلے حاصل کر رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے بھی ہلاکتیں دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان تک ہونے کا خدشہ ظاہر کر چکا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 1719 ہوگئی ہے، 5 ہزار 34 زخمی اور 15 ہزار 866 افراد بےگھر ہوگئے۔
ہلاکت خیز زلزلے کے ایک سو چھ گھنٹوں بعد 21 سالہ شخص زندہ نکال لیا گیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زلزلہ متاثرین کے لیے چین کا 14 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی امداد بھیجنے کا اعلان، یونیسیف کے مطابق 18 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔



