برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی آبنائے ہرمز، خطے کے ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت، جنگ بندی بحال کرنے کا مطالبہ

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے آبنائے ہرمز اور خطے کے ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ای تھری گروپ نے فریقین کے درمیان جنگ بندی کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ای تھری گروپ نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے ایرانی حملوں کے خلاف مشترکہ مذمتی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی پر ایران کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر، کویت، عمان اور اردن پر ایرانی حملوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جنگ بندی کی بحالی اور مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں۔



