متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیاکے استعمال سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری دیدی

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری دیدی۔حکومتی میڈیا آفس کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچوں کو ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اماراتی حکام کاکہنا ہےکہ نئی پالیسی کا مقصد بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ بنانا اورڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا ہے۔نئےقواعد کے تحت15سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی بھی محدود ہوگی اور انہیں مکمل فیچرز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button