علاقائی اور عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی گراں قدر خدمات ہیں: ترک نائب صدر

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)ترک نائب صدر جودت یلمازنے پاکستان ترکی بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے وفد کا ترکیہ میں خیرمقدم کرتےہیں، دونوں ملکوں کے تاریخی برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔ترک نائب صدر کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی گراں قدر خدمات ہیں، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان نے شاندار کردار ادا کیا، امن کیلئے بہترین کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں نے معاشی شعبے پر بھی اثرات مرتب کیےہیں، پاکستان اور ترکیہ کی قیادت کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، ہم نے برادرانہ تعلقات کو معاشی شعبے کی ترقی کیلئے بروئے کارلانا ہے، کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری میں اضافہ بہت اہم ہے، مشترکہ سرمایہ کاری منصوبوں کیلئے مواقع تلاش کرنا ہے، عالمی سطح پر ہونےوالی تبدیلیوں نےمعاشی شعبےپربھی اثرات مرتب کیےہیں۔

مزید خبریں

Back to top button