پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائیل پر تھو تھو شروع

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ اور ابنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو کھلوانے کے لیے مدد مانگنے پر دنیا کے اہم ترین ممالک نے امریکی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے پوری دنیا سے اپیل کی کہ ابنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے بحری مدد فراہم کریں، لیکن نیٹو (NATO) کے 32 ممالک، بشمول برطانیہ، فرانس اور جاپان، نے امریکہ کا ساتھ دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ خاص طور پر جاپان کا انکار امریکہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، کیونکہ جاپان کی سیکورٹی طویل عرصے سے امریکہ کے ذمہ رہی ہے۔

آسکر کی تقریب میں بھی اداکاروں نے "فری فلسطین” اور "نو ٹو وار” کے بیج لگا کر ٹرمپ کی جنگی پالیسی کی مخالفت کی۔

دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف بڑھتا ردِعمل ایک طرف تو دوسری جانب اسرائیلی عوام نیتن یاہو کی جنگی پالیسی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ سپین سمیت کئی ممالک میں عوامی سطح پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ معروف صحافی گوہر بٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں نے امریکہ کو دنیا میں تنہا کر دیا ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ یا تو ٹرمپ بچے گا یا امریکہ۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button