ایران میں رجیم چینج کرنا نہیں چاہتے،ڈیل ہی میری ترجیح ،ڈونلڈ ٹرمپ نے پینترابدل لیا

نیویارک(جانوڈاٹ  پی کے)امریکی صدرنے ٹرمپ اکاؤنٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج باقاعدہ طور پر ٹرمپ اکاؤنٹ کو فعال کررہے ہیں، مائیکرون کمپنی نے ٹرمپ اکاؤنٹ کیلئے 250 ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ہماری فوج بہترین فوج ہے جس کا مظاہرہ وینزویلا میں کیا گیا، ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،ہماری فوج نے ایران کو عسکری لحاظ سے شکست دی، ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، میں نے کہا تھا 4 سال میں اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہوگی، ایک سال کے اندر ہی مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین دونوں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، میں نے 8جنگیں رکوائیں، میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، وہ جنگ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتی تھی، ہم یوکرین کی جنگ پر نیٹو اجلاس میں بات کریں گے، ہم اندازے سے کہیں زیادہ اس مسئلے کے حل کے قریب پہنچ چکے ہیں، دیکھتے ہیں کہ کیا ہم اس جنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایران میں رجیم چینج کرنا نہیں چاہتے، ایران کے ساتھ ڈیل ہی میری ترجیح ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ فیفا کی جانب سے امریکا کے بہترین کھلاڑی کو باہر کرنا غیر منصفانہ تھا،امریکی کھلاڑی نے فاؤل پلے نہیں کیا تھا،میں نے ریڈ کارڈ کے معاملے پر فیفا کے صدر سے بات کی،فیفا سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔ میں نے فیفا کو نہیں بتایا کہ کیا فیصلہ کرنا ہے،فیفا کی کمیٹی نے فیصلہ کیا اور یہ بہتر فیصلہ تھا۔

مزید خبریں

Back to top button