خامنہ ای کی تدفین کے بعد ایران سے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کی ہے،نیتن یاہو سے ملاقات آئندہ ہفتے متوقع ہے،نیتن یاہو جانتے ہیں باس کون ہے۔

صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا توخامنہ ای کے جنازے میں ایرانی قیادت کو نشانہ بنا سکتا تھا،امریکا ایک ہی حملے میں سب کو ختم کر سکتا تھا مگر ایسا نہیں کریں گے،حملہ اس لیے نہیں کیا کہ پھرمذاکرات کے لیے کوئی نہ بچتا، جوہری مذاکرات کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے حملہ نہیں کیا۔

امریکی صدر کا کہناتھا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے،ایران اور امریکا نے جوہری مذاکرات ایک ہفتے کےلیے مؤخر کرنے پر اتفاق کیا، خامنہ ای کی تدفین کے بعد جوہری مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، وقفےکے دوران دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملہ نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button