آج ایران کیساتھ معاہدے پردستخط ہو جائینگے،ایرانی قیادت سے ملنے کو تیار ہوں!ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےواضح کیا ہے کہ آج ایران کیساتھ معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے،ان کا یہ بھی کہنا تھاوہ ایران کی قیادت سے براہِ راست ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق یہ ایک “ڈرامائی سفارتی قدم” ہو سکتا ہے جو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ممکن ہے، بشرطیکہ دونوں جانب سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ ملاقات عمل میں آتی ہے تو یہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب خطے میں تناؤ بڑھا ہوا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس آج پاکستان پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقات کرنے کیلئے تیار ہوں۔

پاکستان میں نیویارک کی نمائندہ کیتھلین ڈورنبوس کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چند گھنٹے میں امریکی نائب صدر اسلام آباد پہنچ جائیں گے ،مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کوئی گیم نہیں کھیل رہا

مزید خبریں

Back to top button