ٹرمپ کاوفاداروائٹ ہاؤس ملازم پکڑا گیا،تقاریرچُراکر شرطیں لگاتااورلاکھوں کماتا

نیویارک(جانوڈاٹ  پی کے)تحقیقات کی زد میں آنے والا وائٹ ہاؤس ملازم گیبریل پیریز2016سے صدر ٹرمپ کیساتھ بطور ٹیلی پرومپٹرآپریٹر وابستہ تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر نشر ہونے سے پہلے ہی لیک ہونے اور اس پر شرطیں لگاکر لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر ٹیلی پرومپٹر آپریٹر کے خلاف تحقیقات کا آٓغاز کردیا ہے۔تحقیقات کی زد میں آنے والے وائٹ ہاؤس کے ملازم گیبریل پیریز2016سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بطور ٹیلی پرومپٹر آپریٹر وابستہ تھے۔گیبریل پیریز نے صدر ٹرمپ کی تقاریر کے نشر ہونے سے قبل متن تک رسائی حاصل کیں اور ان معلومات سے فائدہ اٹھا کر بھاری مالی منافع کمایا۔

وائٹ ہاؤس ملازم پر الزام ہے کہ اس نے تقاریر کے متن پر کلشی نامی امریکی پریڈکشن مارکیٹ پلیٹ فارم پرمتعدد شرطیں لگائیں اور لاکھوں روپے بنائے۔وہ ان چند مخصوص افراد میں شامل تھے جنھیں صدر کی تقاریر کا متن عوامی خطاب سے پہلے دستیاب ہوتا تھا۔

آن لائن پریڈکشن پلیٹ فارم کلشی کا کہنا ہے کہ اس کے نگرانی کے نظام نے صدر ٹرمپ کی تقاریر سے متعلق مینشن مارکیٹس میں غیر معمولی انداز میں لگائی جانے والی شرطوں کی نشاندہی کی۔

مزید چھان بین کے بعد معلوم ہوا کہ متعلقہ اکاؤنٹ ایک وفاقی ملازم استعمال کر رہا تھا جس کے بعد کمپنی نے فوری طور پر معاملہ کموڈٹی فیوچرز ٹریڈنگ کمیشن کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں

Back to top button