وزیراعلیٰ سندھ کا مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم

مراد علی شاہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکیلئےروٹ پرمٹ لازمی قراردیدیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیٹا کی غلطیوں کی بنیاد پر تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سبسڈی عمل درآمد کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، مکیش چاولہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ آصف اکرام، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسدا ضامن،سیکریٹری ایکسائیز سلیم راجپوت اور دیگر حکام شریک ہوئے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں فیول سبسڈی اسکیم کے تحت3ہزار976گاڑیوں کو ادائیگی کی گئی، جس کی رقم14کروڑ67لاکھ روپے بنتے ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد کیسز کی ڈیٹا میں غلطیوں کے باعث تصحیح کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button