ماتلی میں افسوسناک واقعہ، دو معصوم بچیوں کی لاشیں گھر کے ٹرنک سے برآمد

ماتلی (رپورٹ: ایم آر گدی /جانو ڈاٹ پی کے) تحصیل ماتلی کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماتلی، ٹنڈو غلام علی، دمبالو سڑک پر واقع وا گاؤں کے ایک گھر سے دو معصوم بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر میں موجود لوہے کے ٹرنک سے دو بچیوں کی لاشیں ملی ہیں جو گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھیں۔ ورثاء کے مطابق دونوں معصوم آپس میں کزن تھیں جبکہ گھر سڑک کنارے واقع ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرنک میں عام طور پر کپڑے اور دیگر گھریلو سامان رکھا جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق ٹرنک کو گھر کے ایک فرد نے کھولا تو اندر بچیوں کی لاشیں موجود تھیں جس پر فوری طور پر گھر والوں اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔



