لاہور میں حادثات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن، داخلی راستوں پر چیکنگ سخت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہر کے داخلی راستوں پر کمرشل اور بڑی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بغیر ترپال مٹی اور ریت لے جانے والی 108 ٹرالیاں پکڑی گئیں۔

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 210 بڑی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے، جبکہ بغیر لائسنس ہیوی مشینری چلانے والے 16 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button