وزیرآباد: گرلز اسکول سے نقدی اور سامان چوری، واٹر فلٹریشن پلانٹ کو بھی نقصان

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) سماجی شخصیت کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کی تعمیر کردہ عمارت سے نامعلوم افرادنے نقدی چرا لی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ،بجلی کی تنصیب کو شدید نقصان پہنچاکر فرار۔موضع ہیرانوالہ کلاں کے رہائشی اور سماجی شخصیت چوہدری کرامت علی چیمہ نے بتایا کہ علاقہ میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کی عمارت تعمیر کروائی اور اس میں بچیوں،اساتذہ اور اہل علاقہ کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کروائی نامعلوم افراد نے سکول میں داخل ہوکر بجلی کی وائرنگ کاٹ دی،واٹر فلٹریشن کو نقصان پہنچایا اور سکول میں موجود لوہے کا سامان اور 20ہزار روپے نقدی چراکر لے گئے۔اس واردات سے سکول کی طالبات خوفزدہ ہوگئیں اور اہل علاقہ اور آس پاس کے گاؤں پانی کی سہولت سے چار دن محروم رہے اور اب دوبارہ واٹر فلٹریشن کا مرمت کروایا گیا ہے۔پولیس تھانہ صدر وزیرآباد کو ٹیچرعروسہ نے سکول کی واردات کی اطلاع دی اور پولیس نے ا نکی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 427/380ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سکول اور فلٹریشن پلانٹ عوامی فلاح کے منصوبے ہیں جنہیں نقصان پہنچانا افسوسناک عمل ہے، بچوں اور اہل علاقہ کو شدید گرمی میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔انہوں نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار اور  مذمت کرتے ہوئے آٓر پی او،سی پی او گوجرانوالہ اور اے ایس پی سرکل وزیرآباد سے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button